ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چترادرگہ میں شکتی اسکیم کے آغاز کے بعد چند لمحوں میں بس حاد ثے کا شکار 

چترادرگہ میں شکتی اسکیم کے آغاز کے بعد چند لمحوں میں بس حاد ثے کا شکار 

Mon, 12 Jun 2023 12:23:55    S.O. News Service

چترادرگہ، 12/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) خواتین کے لئے شکتی یوجنا کے تحت ٹرانسپورٹ بس کی مفت نقل و حرکت شروع کئے جانے کے چند ہی لمحوں  بعد چترادرگہ میں کے ایس آرٹی سی بس  حادثہ پیش آیا۔

یاستی وزیر ڈی سدھاکر نے چترادرگہ ضلع کے ہیریور شہر میں خواتین کے لئے مفت سفری پروگرام شکستی یوجنا کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ وزیر ڈی سدھاکر نے خواتین کے لئے مفت سفر کے لئے ٹکٹ بھی تقسیم کئے ۔ 

خواتین کی مفت بس اپنے سفر پر چل رہی تھی کہ چند ہی لموں میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ کے ایس آرٹی سی کی بس چترادرگہ سے خواتین کے مفت بس سفر کے آغاز کے چند گھنٹوں کے اندر ہیریور تعلقہ کے جونگوندانہلی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئ۔ 

اطلاع کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  


Share: